Aayahs

List of Aayahs
Surah No. Aayah No. Text Translation
Surah No.: 26   Aayah No.: 1
26 1 طسم طٰسٓمٓ
Surah No.: 26   Aayah No.: 2
26 2 تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 3
26 3 لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 4
26 4 إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّن السَّمَاء آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 5
26 5 وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ اور ان کے پاس (اللہ ) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 6
26 6 فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاء مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُون سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 7
26 7 أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 8
26 8 إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت اللہ کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 9
26 9 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 10
26 10 وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
Surah No.: 26   Aayah No.: 11
26 11 قَوْمَ فِرْعَوْنَ أَلَا يَتَّقُونَ (یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 12
26 12 قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 13
26 13 وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَى هَارُونَ اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 14
26 14 وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 15
26 15 قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 16
26 16 فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 17
26 17 أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ (اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 18
26 18 قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ (فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی
Surah No.: 26   Aayah No.: 19
26 19 وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 20
26 20 قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ (موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا
Surah No.: 26   Aayah No.: 21
26 21 فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر اللہ نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 22
26 22 وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 23
26 23 قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 24
26 24 قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إن كُنتُم مُّوقِنِينَ کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 25
26 25 قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 26
26 26 قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ (موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک
Surah No.: 26   Aayah No.: 27
26 27 قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ (فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے باؤلا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 28
26 28 قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 29
26 29 قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ (فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 30
26 30 قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ (موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
Surah No.: 26   Aayah No.: 31
26 31 قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)
Surah No.: 26   Aayah No.: 32
26 32 فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی
Surah No.: 26   Aayah No.: 33
26 33 وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاء لِلنَّاظِرِينَ اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا
Surah No.: 26   Aayah No.: 34
26 34 قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 35
26 35 يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 36
26 36 قَالُوا أَرْجِهِ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی (کے بارے) میں کچھ توقف کیجیئے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 37
26 37 يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 38
26 38 فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 39
26 39 وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 40
26 40 لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 41
26 41 فَلَمَّا جَاء السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 42
26 42 قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 43
26 43 قَالَ لَهُم مُّوسَى أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو
Surah No.: 26   Aayah No.: 44
26 44 فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 45
26 45 فَأَلْقَى مُوسَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی
Surah No.: 26   Aayah No.: 46
26 46 فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ تب جادوگر سجدے میں گر پڑے
Surah No.: 26   Aayah No.: 47
26 47 قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ (اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لے آئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 48
26 48 رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 49
26 49 قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 50
26 50 قَالُوا لَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 51
26 51 إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 52
26 52 وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 53
26 53 فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 54
26 54 إِنَّ هَؤُلَاء لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ (اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 55
26 55 وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 56
26 56 وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ اور ہم سب باسازو سامان ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 57
26 57 فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 58
26 58 وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ اور خزانوں اور نفیس مکانات سے
Surah No.: 26   Aayah No.: 59
26 59 كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ (ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 60
26 60 فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 61
26 61 فَلَمَّا تَرَاءى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَ جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 62
26 62 قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 63
26 63 فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)
Surah No.: 26   Aayah No.: 64
26 64 وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 65
26 65 وَأَنجَيْنَا مُوسَى وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 66
26 66 ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ پھر دوسروں کو ڈبو دیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 67
26 67 إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 68
26 68 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 69
26 69 وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو
Surah No.: 26   Aayah No.: 70
26 70 إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 71
26 71 قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 72
26 72 قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 73
26 73 أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 74
26 74 قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءنَا كَذَلِكَ يَفْعَلُونَ انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 75
26 75 قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 76
26 76 أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی
Surah No.: 26   Aayah No.: 77
26 77 فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر اللہ رب العالمین (میرا دوست ہے)
Surah No.: 26   Aayah No.: 78
26 78 الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 79
26 79 وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 80
26 80 وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 81
26 81 وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 82
26 82 وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 83
26 83 رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر
Surah No.: 26   Aayah No.: 84
26 84 وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر
Surah No.: 26   Aayah No.: 85
26 85 وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر
Surah No.: 26   Aayah No.: 86
26 86 وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 87
26 87 وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو
Surah No.: 26   Aayah No.: 88
26 88 يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے
Surah No.: 26   Aayah No.: 89
26 89 إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ہاں جو شخص اللہ کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)
Surah No.: 26   Aayah No.: 90
26 90 وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی
Surah No.: 26   Aayah No.: 91
26 91 وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
Surah No.: 26   Aayah No.: 92
26 92 وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 93
26 93 مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ یعنی جن کو اللہ کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 94
26 94 فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 95
26 95 وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)
Surah No.: 26   Aayah No.: 96
26 96 قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ (وہاں) وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 97
26 97 تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ کہ اللہ کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 98
26 98 إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ جب کہ تمہیں (اللہ ) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 99
26 99 وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا
Surah No.: 26   Aayah No.: 100
26 100 فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 101
26 101 وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ اور نہ گرم جوش دوست
Surah No.: 26   Aayah No.: 102
26 102 فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 103
26 103 إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 104
26 104 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 105
26 105 كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Surah No.: 26   Aayah No.: 106
26 106 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 107
26 107 إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ میں تو تمہارا امانت دار ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 108
26 108 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Surah No.: 26   Aayah No.: 109
26 109 وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اللہ رب العالمین ہی پر ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 110
26 110 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
Surah No.: 26   Aayah No.: 111
26 111 قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 112
26 112 قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 113
26 113 إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَى رَبِّي لَوْ تَشْعُرُونَ ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو
Surah No.: 26   Aayah No.: 114
26 114 وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 115
26 115 إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 116
26 116 قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 117
26 117 قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 118
26 118 فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِي مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے
Surah No.: 26   Aayah No.: 119
26 119 فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 120
26 120 ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 121
26 121 إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 122
26 122 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 123
26 123 كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Surah No.: 26   Aayah No.: 124
26 124 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 125
26 125 إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 126
26 126 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Surah No.: 26   Aayah No.: 127
26 127 وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (اللہ ) رب العالمین کے ذمے ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 128
26 128 أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 129
26 129 وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 130
26 130 وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 131
26 131 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
Surah No.: 26   Aayah No.: 132
26 132 وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو
Surah No.: 26   Aayah No.: 133
26 133 أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی
Surah No.: 26   Aayah No.: 134
26 134 وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ اور باغوں اور چشموں سے
Surah No.: 26   Aayah No.: 135
26 135 إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 136
26 136 قَالُوا سَوَاء عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَاعِظِينَ وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 137
26 137 إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 138
26 138 وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 139
26 139 فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 140
26 140 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 141
26 141 كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ (اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 142
26 142 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 143
26 143 إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ میں تو تمہارا امانت دار ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 144
26 144 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Surah No.: 26   Aayah No.: 145
26 145 وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (اللہ) رب العالمین کے ذمے ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 146
26 146 أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 147
26 147 فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ (یعنی) باغ اور چشمے
Surah No.: 26   Aayah No.: 148
26 148 وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 149
26 149 وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 150
26 150 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
Surah No.: 26   Aayah No.: 151
26 151 وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو
Surah No.: 26   Aayah No.: 152
26 152 الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
Surah No.: 26   Aayah No.: 153
26 153 قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 154
26 154 مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو
Surah No.: 26   Aayah No.: 155
26 155 قَالَ هَذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری
Surah No.: 26   Aayah No.: 156
26 156 وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 157
26 157 فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 158
26 158 فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 159
26 159 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 160
26 160 كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ (اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Surah No.: 26   Aayah No.: 161
26 161 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 162
26 162 إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 163
26 163 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Surah No.: 26   Aayah No.: 164
26 164 وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (اللہ ) رب العالمین کے ذمے ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 165
26 165 أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 166
26 166 وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 167
26 167 قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 168
26 168 قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 169
26 169 رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے
Surah No.: 26   Aayah No.: 170
26 170 فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی
Surah No.: 26   Aayah No.: 171
26 171 إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی
Surah No.: 26   Aayah No.: 172
26 172 ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 173
26 173 وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَاء مَطَرُ الْمُنذَرِينَ اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا
Surah No.: 26   Aayah No.: 174
26 174 إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 175
26 175 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 176
26 176 كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Surah No.: 26   Aayah No.: 177
26 177 إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 178
26 178 إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 179
26 179 فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Surah No.: 26   Aayah No.: 180
26 180 وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو اللہ رب العالمین کے ذمے ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 181
26 181 أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ (دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو
Surah No.: 26   Aayah No.: 182
26 182 وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو
Surah No.: 26   Aayah No.: 183
26 183 وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو
Surah No.: 26   Aayah No.: 184
26 184 وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 185
26 185 قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 186
26 186 وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 187
26 187 فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاء إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ
Surah No.: 26   Aayah No.: 188
26 188 قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 189
26 189 فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
Surah No.: 26   Aayah No.: 190
26 190 إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 191
26 191 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 192
26 192 وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور یہ قرآن (اللہ ) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 193
26 193 نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 194
26 194 عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ (یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
Surah No.: 26   Aayah No.: 195
26 195 بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)
Surah No.: 26   Aayah No.: 196
26 196 وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 197
26 197 أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاء بَنِي إِسْرَائِيلَ کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 198
26 198 وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَى بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اُتارتے
Surah No.: 26   Aayah No.: 199
26 199 فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے
Surah No.: 26   Aayah No.: 200
26 200 كَذَلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
Surah No.: 26   Aayah No.: 201
26 201 لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس کو نہیں مانیں گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 202
26 202 فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
Surah No.: 26   Aayah No.: 203
26 203 فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟
Surah No.: 26   Aayah No.: 204
26 204 أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 205
26 205 أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 206
26 206 ثُمَّ جَاءهُم مَّا كَانُوا يُوعَدُونَ پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 207
26 207 مَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
Surah No.: 26   Aayah No.: 208
26 208 وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے
Surah No.: 26   Aayah No.: 209
26 209 ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ (تاکہ) نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 210
26 210 وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے
Surah No.: 26   Aayah No.: 211
26 211 وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 212
26 212 إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ کر دیئے گئے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 213
26 213 فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ تو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا
Surah No.: 26   Aayah No.: 214
26 214 وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو
Surah No.: 26   Aayah No.: 215
26 215 وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ
Surah No.: 26   Aayah No.: 216
26 216 فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
Surah No.: 26   Aayah No.: 217
26 217 وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ اور (اللہ ) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو
Surah No.: 26   Aayah No.: 218
26 218 الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 219
26 219 وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی
Surah No.: 26   Aayah No.: 220
26 220 إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے
Surah No.: 26   Aayah No.: 221
26 221 هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ (اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 222
26 222 تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 223
26 223 يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 224
26 224 وَالشُّعَرَاء يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 225
26 225 أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 226
26 226 وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
Surah No.: 26   Aayah No.: 227
26 227 إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانتَصَرُوا مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور اللہ کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں